منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذاکرنائیک پرمذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چارچ شیٹ فائل کردی گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی) مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پر چارچ شیٹ فائل کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کی جانب سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے

اور نفرت انگیز تقاریر کیالزام میں ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کی گئی ہے جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد بھی ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے چارچ شیٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزامات لگاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف دستاویزی، تیکنیکی اور فارنزک کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں رہنے والے دیگر مذہبی گروہوں کے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں جب کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آئی آرایف اور ہارمنی میڈیا پرائیوٹ ایچ ایم پی ایل کی مدد سے دیگر مذاہب اور ان کے عقائد کی تضحیک کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا تھا کہ آئی آر ایف اور آئی آر ایف ایجوکیشن ٹرسٹ بھارت اور بیرون ملک سے عطیہ کی مد میں بھاری رقم موصول ہوتی ہیں جس میں عطیہ کرنے والے کی رسید پر اصل نام کے بجائے صرف

خیرخواہ کا نام لکھا جاتا ہے جس سے یہ تعین نہیں کیا جاسکتا کے یہ عطیہ کون دے رہا ہے اور یہ کہاں خرچ کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث افراد نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد بھارت کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آئی آر ایف کو غیر قانونی قرار دیکر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…