اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

70 پاکستانیوں کاقاتل، خطرناک مجرم کس ملک سے گرفتار ، رونگٹے کھڑے کر دینے والے انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

بوداپست (مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری کی پولیس نے ایک ایسے پاکستانی مہاجر کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے ملک میں ستر افراد کو ہلاک کرنے میں ملوث تھا۔ ہنگری اور آسٹریا کے سکیورٹی اداروں نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہنگری اور آسٹریائی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ایسے پاکستانی مہاجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو اپنے ملک کی پولیس کو ستر افراد کو ہلاک

کرنے کے الزام میں مطلوب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس پاکستانی شہری کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری تھے اور یہ انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ہنگری کی کاؤنٹی Bacs-Kiskun کی پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سربیا کی سرحد سے متصل ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی مہاجرین کا ایک گروپ حراست میں لیا تھا اور یہ مطلوب پاکستانی انہی افراد میں شامل تھا۔ہنگری کی پولیس نے اس مشتبہ شخص کی شناخت اے۔ زیڈ سے کی ہے، جس کی عمر 35 برس ہے۔ ملک کے نجی اور سکیورٹی قوانین کی وجہ سے اس پاکستانی شہری کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کے اس گروہ کی گرفتاری کے بعد جب ان افراد کے کوائف جمع کیے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی اپنے ملک میں ستر افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں مطلوب ہے۔ہنگری کی پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریائی حکام کی طرف سے مخبری کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی انسانوں کے اسمگلروں کی مدد سے آسٹریا جانے کی کوشش میں تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق آئندہ چند روز میں اس پاکستانی شہری کو اسلام آباد حکومت کے حوالے کرنے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ یہ عمل کب اور کس طرح شروع ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…