لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ میری جان کو بہت خطرہ ہے لہٰذا فوری طور پر میری سیکورٹی بڑھائی جائے،اس سلسلے میں میں نے آئی جی پنجاب ،
ڈی آئی جی آ پریشنز اورسی سی پی او کے آفس میں جا کر درخواستیں جمع کروا دی ہے میر ی درخواست پر فوری طور پر عمل درآمد پر احکامات جاری کیے جائیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انصاف کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہوں گی ،
میں گھر میں قید ہو کر رہ گئی ہوں مجھے مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھر سے باہر جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، میری اعلیٰ عدلیہ سے بھی التجا ہے کہ میری سیکورٹی بڑھانے کے لئے پولیس کے اعلیٰ افسران کو حکم جاری کیا جائے ۔