نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو پاکستان کی حکومت کے استحکام اور سیکورٹی پر تحفظات ہیں، پاکستان میں عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جہاں سے وہ دیگر اقوام پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ بدھ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان سے نئی دہلی پہنچنے پر کہا ہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹِلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ شدت پسند گروپ پاکستانی حکومت کے
استحکام اور سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔کستان میں بہت سے عسکریت پسند گروپ محفوظ پناہ گاہیں رکھتے ہیں جہاں سے وہ دیگر اقوام پر حملے کرتے ہیں۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹِلرسن کا کہنا تھا کہانہوں نے پاکستانی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کو پاکستانی حکومت کے استحکام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی کے بھی حق میں نہیں ہو گا کہ پاکستانی حکومت غیر مستحکم ہو۔