ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈسٹریل اسٹیٹ حطار میں مستحکم اسٹیل ملز میں لوہے کو پگھلانے والی فرنس دھماکے سے پھٹ گئی، کام کرنے والے 22 مزدور بری طرح جھلس گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ کے برن سنٹر میں منتقل کردیا گیا،
زخمی مزدوروں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ مستحکم اسٹیل ملز میں صبح نو بجے کے قریب اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اچانک پھٹ گئی ، جس کے نتیجے میں بھٹی کے نذدیک کام کرنے والے آپریٹر اور مزدور جن کی تعداد 22 بتائی جاتی ہے بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے پی او ایف ہسپتال واہ کینٹ کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا،یاد رہے کہ فرنس میں خام لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑوں کو پگھلا کر سریوں کو ڈھالا جاتا ہے،دھماکہ کی آواز دور تک سنائی دی ،اور مل کے ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے،امداری کاروائیوں میں ملز کے مزدوروں نے حصہ لیا اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری ہسپتال منتقل کیا،زرائع کے مطابق فرنس پھٹنے کا حادثہ حرکت کرنے والے رسے کا ٹوٹنا بتایا جاتاہے،ادہر پی او ایف ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج 22 مزدوروں کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے،حطار انڈسٹریل اسٹیٹ سے پی او ایف ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ درکار ہوتا ہے،