اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نہ پٹرول درکار اور نہ ہی سی این جی، پاکستان نے کار کی سہولیات والا رکشہ متعارف کرا دیا۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک گاڑی ساز کمپنی نے رکشہ متعارف کرائے ہیں ان رکشوں میں کار کی تمام سہولیات موجود ہیں لیکن قیمت اور خرچہ بہت کم ہے، اس رکشے میں صرف ایکسیلیٹر اور بریک ہے، کلچ اور گیئر نہیں ہے، یہ رکشہ چارجنگ کرنے کے بعد ڈیڑھ سو سے دو سو کلومیٹر چلایا جا سکتا ہے، اس سے رکشہ ڈرائیور دن میں کم از کم آٹھ سے نو سو روپیہ تک کما سکے گا،
صنعت کاروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے متعارف ہونے سے پاکستان کفایت شعاری کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے، یہ سو فیصد پاکستانی میڈ ہے،اس کے تمام پارٹس یہاں بن رہے ہیں، اس میں ا نجن نہیں ہے، اس میں مکینیکل خرچہ نہیں ہے، صرف بیٹری ، کنورٹر ، چارجر اور موٹر ہے، یہ رکشہ مارکیٹ میں 2 لاکھ 90 ہزار میں دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ماہرین توانائی کو امید ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑی آنے سے نہ صرف فضائی آلودگی کم ہو گی بلکہ پٹرولیم پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔