منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

’’جے آئی ٹی کا والیوم 10 کس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے‘‘ اس میں کون سے راز پوشیدہ ہیں، سینئر سیاستدان کا بڑا انکشاف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے والیوم دس کو اس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ تحقیقات کھوکھلی رہیں، دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے معاملے پر کوئی ڈیڈلائن نہیں دی گئی،2018میں مسلم لیگ(ن)یا نواز شریف کا نہیں بلکہ اداروں کا احتساب ہوگا، عدلیہ کی دل سے عزت کرتے ہیں، ہمیشہ عدلیہ آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے، مسلم لیگ(ن) عدالت سے انصاف کی توقع

کر رہی ہے، عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ جے آئی ٹی کا والیوم دس پبلک کیا جائے، نواز شریف کے معاملے میں چیزیں بڑی جلدی جلدی میں نمٹائی گئیں،2018کے انتخابات میں متبادل نتائج لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیں، عدالت عمران خان کے خلاف ماضی کا ریکارڈ منگوانے میں ہچکچارہی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین کو بڑی بڑی معافیاں دی گئی ہیں، گزشتہ چند روز میں بڑے بڑے انکشافات ہوئے ہیں، عدالت نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی ایمانداری کو جانچنا ہے، ای ای سی پی کی رپورٹ عدالت میں طلب کی جانی چاہیے، عمران خان نے پانچ انتخابات لڑے ان کا ریکارڈ منگوایا جائے، عمران خان کے خلاف ماضی کا ریکارڈ منگوانے میں ہچکچاہٹ سے کام کیوں لیا جا رہا ہے، عمران خان نئی دستاویزات کیلئے کیس کی نوعیت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ عمران اور جہانگیر ترین کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لائن نہیں، نواز شریف کے معاملے میں تو چیزیں بڑی جلدی جلدی میں نمٹائی گئیں، شریف خاندان کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی گئی لیکن کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت نہیں، جے آئی ٹی کا والیوم دس کیوں خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ والیوم دس کو منظر عام پر لایا جائے، والیوم دس کو اس لئے خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ

تحقیقات کھوکھلی رہیں، یہ سب کچھ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کیا جا رہا ہے،2018کے انتخابات میں متبادل نتائج لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف یا مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ اداروں کا احتساب ہو گا، استدعا کی ہے کہ آن لائن ریکارڈ طلب کی گئی دستاویزات بھی منگوائی جائیں، عدلیہ کی دل سے عزت کرتے ہیں، ہمیشہ عدلیہ آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے، مسلم لیگ(ن) عدالت سے انصاف کی توقع کی ہے، ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اور یہاں کی عدلیہ سے ہی انصاف کے متقاضی ہیں۔(اح)



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…