مظفر آباد (این این آئی)یوم تاسیس ،وزیراعظم آزادکشمیر نے انگریزی میں تقریر کرنے سے انکا ر کر دیا ،جامعہ کشمیر میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم نے انگریزی میں لکھی تقریر کو واپس کر دیا ،شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی بہو جسٹس(ر) ناصرہ اقبال نے پروگرام میں نشان دہی کی کہ کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں اور زبان غلامی والی استعمال کر رہے ہیں،ایسی قومی تقریبات اردو زبان میں ہونی چاہیے تھی
تاکہ سب کی سمجھ میں آتا ،یہاں پروگرام میں اکثر لوگ پروگرام کو بغیر سنے چلے گئے ہیں ،ہمیں اپنی زبانوں کو ترجیح دینی چاہیے ،جسٹس ناصرہ اقبال نے بھی انگریزی کی بجائے اردو میں تقریر کی ،بعد ازاں وزیراعظم جب تقریر کے لیے آئے تو انھوں نے جسٹس ناصرہ جاوید کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے انگریزی میں لکھی تقریر واپس کر دی اور اردو میں تقریر کی ،قبل ازیں پروگرام میں جسٹس(ر) منظور حسین گیلانی نے بھی پروگرام کے انگریزی میں انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا اور اردو زبان میں پروگرام کے انعقاد کی تجویز دی جس پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔