بیروت (این این آئی)لبنان سے تعلق رکھنے والی فحش اداکارہ میا خلیفہ نے سوشل میڈ یا پر اپنا موازنہ نو بل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی سے کردیا جس کے باعث انٹر نیٹ پر ہنگامہ بر پا ہوگیا تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملالہ یوسف زئی کی جینز پہنے تصویر نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا اس تصویر پر بعض سوشل میڈ یا
صارفین نے ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اس پر فحش اداکارہ میا خلیفہ بھی میدا ن میں آگئیں اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کر کے لکھا کہ جب میڈ یا آؤٹ لیٹس ملالہ کو غلطی سے میا خلیفہ بنا دیں ۔میا خلیفہ کی جانب سے اس متنازعہ پوسٹ پر لوگوں نے انہیں خوب تنقید کا نشا نہ بنا یا اور یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی زور دیا۔