بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاندار کلین سویپ کے باوجود احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ تصاویر کیوں نہ بنوائی، کرکٹ پنڈت سر جوڑ کر بیٹھ گئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آئی این پی)ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے بعد قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی زینت بننے والے احمد شہزاد سری لنکا کے ساتھ آخری ایک روزہ میچ اور سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں دکھائی نہ دیئے ۔تفصیلات کے مطابق سیلفی ماسٹر قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ میں بالکل نظر نہ آئے ۔ تاہم پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ احمد شہزاد فوٹ شوٹ کے وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کے

ساتھ باقاعدہ پریکٹس کر رہے تھے ۔ ادھر کرکٹ شائقین کو فوٹو شوٹ کے وقت احمد شہزاد کی پریکٹس کرنے کے منطق سمجھ نہیں آسکی ۔ شائقین کے مطابق احمد شہزاد کسی بھی کرکٹ میچ میں جیت کے بعد سب سے زیادہ پر جوش دکھائی دیتے ہیں تاہم اس بار اس کا الٹ ہی ہو اہے ۔اب اصل ماجرا کیا ہے یہ تو کرکٹ ذرائع ہی جانے ۔دوسری جانب لاہور میں سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات میں تیزی آگئی۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے تیزی سے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پی سی بی کا عملہ قذافی اسٹیڈیم میں اسٹینڈز کی صفائی کیلئیسرگرم نظر آیا، تمام کرسیوں کو پائپ لگا کر دھونے کا سلسلہ جاری رہا، ٹوٹی ہوئی کرسیاں تبدیل کرنے کے ساتھ مرمت بھی کی جاتی رہی، ڈریسنگ روم کی صفائی اور رنگ و روغن بھی ہو رہا ہے، ورلڈ الیون سے سیریز کے بعد موسم بہتر ہونے سے میدان بھی زیادہ سرسبز نظر آرہا ہے جب کہ روڈز پر لائٹس کی تنصیب کاکام شروع کردیا گیا۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں نشتر اسپورٹس کمپلیکس کا پورا علاقہ 25 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 29 اکتوبر کو میچ مکمل ہونے تک لبرٹی چوک سے فیروز پور روڈ تک عام ٹریفک کی آمد مکمل طور پر بند رہے گی، پیدل آنے والوں کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں آنے کی

اجازت ملے گی، سری لنکن ٹیم کی آمد سے 2روز قبل تمام ملحقہ اسٹیڈیمز میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔دریں اثنا لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریوں کا آغازکر دیا، ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سی اوز اور ایم اوزکی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کی 28 اکتوبر کولاہور آمد شیڈول ہے،اگلے روز واحد ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد پیر کوآئی لینڈرزوطن روانہ ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…