بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کا پاکستان میںگوتم بمبانوالے کی جگہ اجے بساریہ کونیا ہائی کمشنر مقررکرنے کافیصلہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) بھارت نے پاکستان میں ہائی کمشنرگوتم بمبانوالے کی جگہ اجے بساریہ کونیا ہائی کمشنر مقررکرنے کافیصلہ کر لیا ، پو لینڈ میں بھارتی سفیر اجے بساریہ نومبر میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوتم بمبانوالے کو چین میں بھارت کا سفیر مقرر کیا جائے گا

اور وہ 9 نومبر کو موجودہ ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ممبئی اور دہلی میں تعلیم حاصل کرنیوالے اجے بساریہ نے 1987میں بھارتی سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ انھوں نے دہلی یونیورسٹی کے سینٹ اسٹیفنزکالج سے 1980-83 میں اکنامکس میں بیچلرڈگری حاصل کی اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کولکتہ سے 85 میں ایم بی اے کیا جبکہ 2008-09 میں امریکا کی پرنسٹن یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔فارن سروس انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد اجے بساریہ نے روسی زبان میں مہارت حاصل کرنیکا انتخاب کیا، انھیں 1988-1991 تک 3 سال کیلیے ماسکو کے سفارتخانے میں تعینات کیا گیا۔ انھوں نے 1995-1999 کے دوران برلن میں بطور فرسٹ سیکریٹری خدمات سرانجام دیں۔جرمنی سے واپسی پر انھیں بھارتی وزیراعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری کے طور پر تعینات کیاگیا اورانھوں نے 2004تک اس

عہدے پر کام کیا۔جنوری 2015 میں انھیں پولینڈ میں بھارت کا سفیر مقرر کیا گیا۔اجے بساریہ ہندی، انگریزی اورروسی زبان میں مہارت کے علاوہ وہ جرمنی اور پولش زبان بھی جانتے ہیں اورانگریزی فکشن کے شوقین ہیں جب کہ ان کی اہلیہ ماہر ماحولیات اورلکھاری بھارتی چترویدی ہیں جوایک این جی اوچنتن کی بانی سربراہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…