نئی دہلی ((نیوزڈیسک) مودی حکومت ملک میں یوگا کو عوامی بنانے کے لیے اسے سیکولر بنانے جا رہی ہے۔اس کیلئے یوگا میں جہاں جہاں بھی اوم کاذکر ہوتا ہے، اسے ہٹا دیا جائے گا۔ہندوستان میں مذہبی امور سے کئی بار بڑے سیاسی تنازعہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔اس لئے مودی حکومت یوگا کو عام لوگوں کی زندگی سے جوڑنے اور مستقبل قریب میں اس کی ہونے والی ترقی کے پیش نظر یہ قدم اٹھانے جارہے ہیں ۔
21جون کو بین الاقوامی یوگا دن کو منانے کیلئے تیاریوں میں لگے سینئر سرکاری حکام نے بتایا کہ اس کا مقصد اسے سیاسی تنازعہ سے بچانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک مذہب کو اختیار کرنے کی وجہ سے اس مہم کے کم پسند کئے جانے کا خدشہ تھا۔ایش محکمہ (آیوروید، یوگا اور نیچروپتھی، یونانی، ثابت اور ہومیوپتھی)کے بنائے گئے 33منٹ کے ’’کامن یوگا پروٹوکول‘‘میں اوم کا کوئی ذکر نہیں ہو گا۔اس کے علاوہ 21جون کو یوگا دن کیلئے تیار کی جا رہی تحریری مواد اور ویڈیو میں بھی اوم الفاظ نہیں رہے گا۔یوگادن کے لئے اور بھی کئی تیاریاں کی گئی ہیں 21جون کو اہم بنانے کے لئے اسی دن 100اور 10روپے کے سکے جاری کئے جانے کا منصوبہ ہے جس پر یوگا کی ایک کرنسی چھپی رہے گی۔اس موقع پر ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔اس میں بھی وہی تصویر لگے گی۔اقوام متحدہ کے بھی اسے 21جون کو اپنا لوگو بنانے کی امید ہے۔ایک ساتھ کئی ممالک میں اور سرکاری اسکولوں اورآفسوں میں یوگا کرنے کے کئی ریکارڈ بننے کی بھی امید ہے۔بین الاقوامی یوگا دن کے موقع کیلئے عام قابل قبول سلوگن دینے کا بھی منصوبہ ہے۔اس دن کے لئے امن اوربھائی چارہ کیلئے یوگا سلوگن دیاجاسکتاہے۔یوگاپروٹوکول تیارکرنے کیلئے بابا رام دیو، روی شنکر، جگگی واسودیو اور دوسرے یوگا اداروں سے مشورہ طلب کیاگیا ہے۔
لفظ’’اوم‘‘ہٹاکر’’یوگا‘‘کوسیکولر بنانے کی تیاری
14
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں