ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

دہشت گردی کے پے درپے واقعات، پاکستان نے افغانستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران دھشتگردی کی پے درپے کاروائیوں کے بعد پاکستان نے افغانستان کو دھشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کی پیشکش کردی۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، دھشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے جنگ میں افغان حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑاہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران افغانستان میں دھشتگردی کی کاروائیوں کے دوران تقریبا دوسوافراد ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ افغان عوام اس ہفتے کو سال کا سب سے خون والا ہفتہ قرار دے رہی ہے۔ ادھر افغان کابینہ صدر اشرف غنی سے سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے سوالات

کررہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغانستان میں خوفناک حملوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دھشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ .واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران طالبا ن کے خودکش حملے کی کاروائیوں میں قندھار میں 43افغان جوان ہلاک اور 9زخمی ہوئے۔ایک دوسرے حملے کے دوران طالبان نے ایک شیعہ مسجد پر حملہ کیا جس میں 54شہری شہید اور 55زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک اور حملے کے دوران تقریبا70افراد ہلاک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…