اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) منگلا ڈیم کے پاور ہاؤس کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دوسری بار پاکستان کی تاریخ میں منگلا ڈیم کے پاور ہاؤس کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اس سے ملک میں مزید لوڈ شیڈنگ کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ منگلا پاور ہاؤس بند کرنے کے حکم کی بدولت ملک بھر میں مزید لوڈشیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے، منگلا پاور ہاؤس کو ارسا کی طرف سے پانی فراہم نہ کرنے
کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی جانب سے منگلا ڈیم کے پاور ہاؤس کو پانی کی فراہمی روکنے پر منگلا ڈیم کے پاور ہاؤس نے کام بند کر دیا ہے۔ اس کی بدولت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ہے، ارسا کو پنجاب حکومت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منگلا ڈیم مزید پانی نہ دیا جائے۔ یہ پاکستانی تاریخ میں دوسرا بار ایسا ہو رہا ہے کہ منگلا پاور ہاؤس کو بند کیا گیا ہے۔