لاہور(آئی این پی)شارجہ سٹیڈیم کے حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے مبینہ بکی کیخلاف خود تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق عرفان انصاری نامی یہ بکی شارجہ سٹیڈیم میں کرکٹ کلب چلاتا اور مہمان ٹیموں کو بولرز فراہم کرتا تھا لیکن اب اس کا سٹیڈیم میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔