اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

نواز شریف عدالتوں کی توہین نہیں عدالتوں سے محاذ آرائی اختیار کر رہے ہیں ،آصف علی زرداری

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالتوں کی توہین نہیں بلکہ وہ عدالتوں سے محاذ آرائی اختیار کر رہے ہیں ،وفاقی حکومت نے سندھ میں نیب کو ہمارے خلاف استعمال کیا ،2018 میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے

گی اور ہم ان سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ن لیگ کے دور اقتدار کا حساب لیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی اقتصادی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پاکستانی روپے کی قدر کم ہو رہی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر بھی ختم ہو رہے ہیں۔ اس وقت ہمیں افغانستان اور ایران کو سستی گندم اور چینی فراہم کرنی چاہئے اور زراعت کو فروغ دے کر ملکی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا چاہیے۔چین کے ساتھ سی پیک پر کام ہو رہا ہے ہمیں چاہیے کہ چین کو ہم زرعی اجناس برآمد کریں ۔ آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا سارا انحصار آب پاشی پر ہے، ہمارے دور میں پانی کی اتنی قلت نہیں تھی ، سردیوں میں پانی ذخیرہ نہ کر کے ہم بہت زیادہ ظلم کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…