لاہور(ویب ڈیسک)میرے خیال میں پنجاب کے سماجی شعبے میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں جنکی طرف توجہ دلانے کی ضرورت ہےپنجاب میں نہ صرف پرائمری سکولوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے بلکہ بچوں کے داخلہ کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہےاگر بھارت کی بات کی جائے تو وہاں پر مختلف صوبوں میں بچوں کے داخلوں میں تو اضافہ پایا گیا ہے لیکن تعلیم کا معیار بد تر ہوتا جا رہا ہےاس کے برعکس
پنجاب میں ان دونوں شعبوں میں میعار کو فوقیت دی گئی ہےپنجاب میں اس وقت 55ہزار سرکاری سکول ہیں جبکہ 40ہزار پرائیویٹ سکول ہیں جو نہایت کم فیس کے ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہے ہیں جو کہ حکومت پنجاب اور شہباز شریف کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کی نظیر دنیا میں کم ہی ملے گی،ان خیالات کا اظہار مائیکل باربر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بچوں کی صحت اور ویکسینیشن پر جس محنت اور سرشاری سے کام جاری ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبہ میں ہسپتالوں کے میعار پر بھی بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے اور کارکردگی میں نکھار پایا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے جس بہترین انداز میں پنجاب کے مختلف شعبہ جات میں ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا وہ اپنی مثال آپ ہےپنجاب حکومت کی کارکردگی کی صورت میں شہبازشریف کی لیڈر شپ اور ویژن باقی لوگوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے آپ بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت کی بدولت اپنی ٹیم کے ساتھ نا مساعد حالات میں بھی عوام کوبہترین نتائج فراہم کئے۔تعلیم اور صحت کے شعبہ میں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔