اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان لال شہباز قلندر کے مزار میں حاضری کے وقت پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے سردار یارمحمد رند پر برہم ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان کے مزار داخلے کے وقت نجی گارڈز کو ساتھ رکھنے پر ’کپتان ‘سردار یار محمد رند پر برہم ہو گئے ، عمران خان کا موقف ہے کہ جب مزار میں حاضری دینے جارہا
تھا تو گارڈز کی کیا ضرورت تھی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سیہون شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد مزار پرجانا چاہ رہے تھے ،لیکن ان کووہاں جانے نہیں دیا گیا،کیونکہ ان کے ساتھ مسلح نجی محافظ تھے ۔سیہون شریف میں گزشتہ سال ہونے والے خود کش حملے کے بعد سیکورٹی وجوہات پر کسی کو بھی اسلحہ مزار کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔