ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے مفتی عبدالقوی کو اصل اور مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کیس سے دستبردار ہونے کیلئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے کروڑوں کی آفر کی جارہی ہے لیکن وہ بیٹی کا خون پیسے کے لالچ میں آکر فروخت نہیں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے چیف جسٹس پاکستان
سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس پر نظر رکھیں تاکہ مرکزی ملزم عبدالقوی کو قرار واقعی سزا مل سکے۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں عدالت نے جمعرات کے روز مفتی عبدالقوی کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھالیکن چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دل کی ہوگئی،اس وقت سے مفتی عبدالقوی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج ہیں۔