لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملک کی مجموعی
صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ہم خیال لیگی رہنماؤں کو اکٹھا کرنے اور متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے حوالے سے گفتگوکی گئی ۔