ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) عام ملزموں کے برعکس مفتی عبدالقوی کی موجیں ہوگئیں،زیر حراست ملزم کے علاج کی فکر میں حیرت انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری،قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی پیر کو دوبارہ انجیو گرافی ہو گی۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز انجیو گرافی میں مفتی عبدالقوی کے دل کا بایاں والو بلاک پایا گیا تھا
جس پر مفتی عبدالقوی کی اتوار کو دوبارہ انجیو گرافی ہو گی،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل ٹیم مفتی عبدالقوی کو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ بھی پیر کو کرے گی ،مریض کی صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کر سکتے ،نجی ٹی وی کے مطابق مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم گیا پولیس ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیر کو عدالت پیش کریگی۔