مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو سرکاری لکڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ میں سول لائنز پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بڑے بھائی مشتاق دستی کو 2 ساتھیوں سمیت لکڑی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لکڑی چوری کرنے کی اطلاع فاریسٹ گارڈ
نے دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سرکاری لکڑی قبضے میں لے لی ہے۔مشتاق دستی کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تھانہ سول لائنز کا گھیراؤ کرلیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تینوں ملزمان پہلے ہی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔