منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

2018ء میں الیکشن نہیں ہونگے،ممتازروحانی پیشوا نے حیرت انگیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018ء کے الیکشن نہیں ہوں گے‘اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا‘عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں ‘ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔وہ گزشتہ روز یہاں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ پیر پگارا نے

اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں کیونکہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اور 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…