اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء فرید طوفان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرید طوفان کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا
کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما فرید طوفان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ اس موقع پر فرید طوفان نے عمران کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔