راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ایئرپورٹ کے علاقے سے کچرے کے ڈھیر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں ایک کچرے کے ڈھیر پر پڑی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر لاش کو قبضے میں لے کر
قانونی کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اسے سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کردیا گیا اور تھیلے میں بند کرکے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 30 سال ہے ٗ لاش کی حالت خراب ہونے کے باعث اس کی شناخت نہیں ہوسکی واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔