ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان میں تعینات چینی سفیر پر حملے کیلئے خطرناک دہشت گرد تنظیم کا ایجنٹ پاکستان میں داخل،چونکادینے والے انکشافات،چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ،مطلوبہ دہشت گرد کے تمام کوائف فراہم کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے چین کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی

کے مطابق پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے انٹیلی جنس اطلاعات پر اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے جس میں متعلقہ حکام سے چینی سفیر کی حفاظت کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری پنگ ین ینگ فائی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر پر حملے کے لئے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کا نام عبدالویلی ہے اور اس کا تعلق ای ٹی آئی ایم نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ مراسلے میں دہشت گرد کے شناختی کوائف اور اس کا پاسپورٹ بھی بتایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی درخواست کی گئی ہے کہ مطلوبہ دہشت گرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے چین کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر دہشتگردوں تک پہنچا جاسکے۔واضح رہے کہ سن وی ڈونگ نے بطور سفیر پاکستان میں 3 برس تک اپنے فرائض انجام دئیے اور وہ گزشتہ دنوں سبکدوش ہوگئے ان کی جگہ چین نے یاوجینگ کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…