ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

اگر یہ کام کیا تو ہمارے لئے ناقابل قبول ہوگا،پاکستان نے اسرائیل کو انتباہ کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسیوں پرشدید تنقید کی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مشرق وسطی پرسلامتی کونسل

کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل عالمی امن اورسلامتی کیلئے لازمی ہے ٗ فلسطینی مسئلہ پرپیشرفت کی کمی نے نہ صرف فلسطینیوں کی نسلوں کی امیدوں اورخواہشات کودھوکہ دیا بلکہ لامتناہی دشمنی کے بیج کوبھی بودیا ہے، 1967 ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشریف دارالحکومت کے طورپرہی ریاست مشرق وسطی میں پائیدار امن کی ضمانت ہے ٗریاست پرغیرقانونی قبضے کو 50 سال بیت چکے اور فلسطینی عوام آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش سے محروم ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے قاہرہ میں فتح اورحماس کے درمیان سیاسی مفاہمت کا تاریخی کامیابی کے طور پرخیرمقدم کیا، پہلے قدم کے طورپر غزہ سے غیر قانونی اور ظالمانہ محاصرہ کو اٹھایا جانا چاہیے۔ملیحہ لودھی نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی پالیسوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی تعمیرفلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی کوشش ہے،جسے روکا جائے، اسرائیل کی جانب سے ایسی کوئی کوشش بھی دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…