ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

’’بریکنگ نیوز‘‘ سرفرازاحمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنیوالاشخص پاکستانی نکلا، کس اہم عہدے پر فائز ہے، جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کرنے والا شارجہ سٹیڈیم کا پاکستانی ملازم نکلا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ان دنوں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ اس ہوٹل میں ایک شاپنگ مال بھی ہے جہاں جب سرفراز احمد اپنی فیملی کے ہمراہ شاپنگ کرنے

میں مصروف تھے کہ ایک شخص ان کے قریب آیا اور ان سے گفتگو شروع کرتے ہوئے انہیں سپاٹ فکسنگ کیپیش کش کی۔ سرفراز احمد نے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا۔ سرفراز کو سپاٹ فکسنگ کی پیش کش کرنے والا یہ پاکستانی شخص شارجہ سٹیڈیم میں ملازم ہے اور کراچی کا رہائشی ہے اس شخص کی پہچان عرفان کے نام سے ہوئی ہے ۔ عرفان نامی یہ شخص شارجہ اسٹیڈیم میں گراؤنڈ سے متعلق امور دیکھتا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش پرشارجہ اسٹیڈیم کے پاکستانی ملازم عرفان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو یو اے ای کے قوانین کےمطابق کی جائے گی۔ دبئی میں  سری لنکا کے خلاف جاری سریز کے دوران ایک بکی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس کے بارے میں انہوں نے فوری طور پر ٹیم منیجمنٹ کو آگاہ کردیا  ۔ واضح رہے کہ  دبئی میں سٹے بازوں  نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد  کو   اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش  کی تھی اسپاٹ فکسنگ کی یہ پیشکش قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دبئی میں جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اسی ہوٹل میں شاپنگ مال بھی موجود ہے جہاں سرفراز احمد اپنی فیملی

کے ہمراہ تھے تو اس دوران ایک مشکوک شخص نے انہیں روکا اور بات کرنا چاہیے جس پر سرفراز احمد اسے اپنا مداح سمجھے۔ یہ مشکوک شخص حلیے سے پاکستانی معلوم ہوتا تھا اور اس نے سرفراز احمد کو میچ سے پہلے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔ سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا

جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…