ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کی ائیرپورٹ سے گرفتاری، مقتدر اداروں نے کھانچہ تیار کر لیا،ب دوستوں کابھی مدد سے انکار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای میں بھی اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا تنگ، اکاؤنٹس کی نگرانی شروع، بینکوں نے اپنے قرضوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، رائل فیملی کے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کے ذریعے ساڑھے 8 ملین پاؤنڈ کی کمائی دکھائی لیکن اس کی کوئی منی ٹریل نہیں ، بیٹا علی ڈار لندن جا چکا، معروف صحافی و اینکر پرسن محمد مالک کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق

نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے انکشاف کرتےہوئے کہا ہے کہ آج کل صرف پاکستانی معیشت کیلئے ہی سخت دن نہیں بلکہ معیشت کو اس حال میں پہنچانے والے اسحاق ڈار بھی کافی مشکلات کا شکار ہیں۔اسحاق ڈار خوف میںمبتلا ہیں کہ انہیں ایئر پورٹ پر گرفتار کیا جاسکتا ہے اس لیے وہ ایک مخصوص ایئر پورٹ کو ہی آمد و رفت کیلئے استعمال کریں گےوہ سمجھتے ہیں کہ اگر انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور وہ وزیر نہ رہے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔محمد مالک نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ یو اے ای میں گھیرا تنگ ہوچکا ہے،یو اے ای کا سسٹم ایسا ہے جہاں رائل فیملی کی ہدایات کے بغیر ایسا کچھ نہیں ہوسکتا۔ اسحاق ڈار نے یو اے کے حکمرانوں سے ملاقات کی کوشش بھی کی لیکن ان کی ملاقات نہیں ہوپائی۔ اسحاق ڈار نے ساڑھے 8ملین پائونڈ کی کمائی یو اے ای رائل فیملی کے اکائونٹس کی دیکھ بھال کے ذریعے کمانا دکھائی ہے جس کی کوئی منی ٹریل نہیں۔سینئر صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس وقت اکیلے رہ چکے ہیں اور ان کا بیٹا علی ڈار لندن جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…