سبی(آئی این پی ) سبی کے علاقے مل چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں مل چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے لیویز چوکی پر
فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں تعینات اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان چوکی پر حملے کے بعد فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کرد یں ۔ جاں بحق اہلکار کی لاش کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔