اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن عائشہ گلالئی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر یصلہ محفوظ کیا تھا۔ واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے
غلط ایم ایس کئے ہیں اس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم عمران خان بعدازاں عائشہ گلا لئی کے خلاف 1973کے آئین کے آرٹیکل 63 اے قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کئے جانے کا ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے جس کا اب 24اکتوبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔