لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کر کے موجودہ مجموعی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیادہ وقت پارٹی امور زیر بحث آئے جبکہ اس موقع پر نیب کیسز پر بھی گفتگو کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بھی چوہدری نثار اور شہبازشریف کی گزشتہ ملاقاتوں کاتسلسل تھا جس میں گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر مزید غور و خوض کیاگیا۔