جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آکسیجن اور نیوکلیئر پلانٹس پر حملوں کی وارننگ،پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حساس اداروں نے کراچی پولیس کو خط میں اطلاع دی ہے کہ جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دہشت گردوں کے حملے

کا خدشہ ہے اور حساس اداروں نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کراچی پولیس کو خط لکھ کر متنبہ کیا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر نے دونوں اسپتالوں کی ریکی کرلی ہے اور دہشت گرد کسی بھی وقت اسپتال کے ڈاکٹروں، عملے اور مریضوں کو یرغمال بنا سکتے ہیں جب کہ اسپتال میں موجود آکسیجن اور نیوکلیئر پلانٹس پر دھماکے کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکتی ہے۔حساس اداروں کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز نے دونوں اسپتالوں میں سیکیورٹی سنبھال لی ہے اور نفری میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اسپتال میں سرچ آپریشن بھی کیا اور مختلف پوائنٹس پر کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔دوسری جانب جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…