ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا وجود خطرے میں پڑ گیا‘ تحریک انصاف کا پلٹ کر جوابی وار،کپتان پر کیا نظر رکھنی نواز شریف اور زرداری کو اپنے لالے پڑ گئے، کیا ہونے جا رہاہے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کا جوابی وار، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگز کے حوالے سے کیسز دائر کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کر دی ہیں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان دونوں بڑی جماعتوں نے بیرون ملک ممنوعہ ذرائع

سے بھاری رقوم حاصل کیں اور کاغذات نامزدگی میں ان ذرائع کو بھی خفیہ رکھا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کی جمع کروائی گئی تمام اکاونٹ تفصیلات میں سقم ہیں، فارن فنڈنگ دونوں پارٹیوں کو بھی ہورہی ہے لہذا الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی چھپائی گئی تفصیلات کی جانچ پڑتال کرے۔ فرخ حبیب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی فارن فنڈنگ کی درخواست جمع کرائی ہے، تحقیقات ہوئیں توپتہ چلےگا کہ کس طرح ن لیگ، پی پی نے منی لانڈرنگ کی ہے۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ملک سےلوٹی ہوئی رقم ہنڈی کےذریعےملک سےبھیجی گئی، ن لیگ نےایک ارب20کروڑ کی انتخابی مہم چلائی، لگتا ہےاسحاق ڈار خود ہی اکاؤنٹس کا آڈٹ کرتےہیں، پیپلزپارٹی نے امریکا میں اپنی کمپنی رجسٹرکرائی ہوئی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ باقی جماعتوں کے اکاونٹس کی بھی ویسے ہی سکروٹنی ہونی چاہیے جیسے پی ٹی آئی کی ہوئی ہے، اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کتنی تیزی سے اس معاملے کو دیکھتا ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عمران خان26اکتوبرکوالیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے، عمران خان قانون کی پاسداری پریقین رکھتےہیں ،عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے سرخروہوں گے۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس زیر سماعت ہے ، حنیف عباسی نے

اپنی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں اپنی آف شور کمپنی ‘نیازی سروسز لمیٹڈ’ سے متعلق معلومات نہ دے کر انکم ٹیکس آرڈیننس 1979 کی خلاف ورزی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…