ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئیں‘‘ نثار، شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی بھی بغاوت ن لیگ کب چھوڑ رہے ہیں،سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اسلام کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونگی، ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئیں، چند ہفتے رکیں، نثار ، شہباز اور خواجہ سعد بھی نکلیں گے، تمہاری مائوں بہنوں کا علاج لندن کے مہنگے ہسپتالوں میں اور غریب کی بیوی ہسپتال کے باہر بچے کو جنم دے تو ایسی حکومتوں پر لعنت ہے، شیخ رشید کا جلسہ عام سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی بوہڑ بازار میں واقع لال حویلی کے باہر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ن لیگ انتشار کا شکار ہو چکی جب میں کہتا تھا کہ 40ارکان اسمبلی بغاوت کر چکے ہیں تو مجھ پر ہنسا جاتا تھا اب جب یہ تعداد 75سے 76تک پہنچ گئی تو لال حویلی پر آکر ہار چڑھانا، میں وقت سے پہلے بات کر دیتا ہوں اس لئے ان لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی اینٹیں نکلنا شروع ہو گئی ہیںجلد ہی نـثار، شہباز اور خواجہ سعد رفیق بھی نکلیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب میں ہسپتالوں کے باہر خواتین کے بچے جنم دینے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری مائیں بہنیں بیمار ہوں تو لندن کے مہنگے ہسپتالوں میں علاج ہوتا ہے اور ایک غریب کی بیوی ہسپتال کے باہر بچے کو جنم دے تو ایسی صورت میں تمہاری حکومتوں پر لعنت ہے۔ انہوں نے حدیبیہ پیپرز مل سکینڈل کے حوالے سے کہا کہ یہ سکینڈل کرپشن کی ماں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نواز شریف صاحب فکر نہ کریں اقامہ تو صرف ٹریلر ہے، میں نے کہا تھا کہ پانامہ کیس میں ثبوت بھی نکلے گا اور تابو ت بھی۔ انہوں نے جلسہ عام

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک ہی پستول تھا جس میں ایک ہی گولی تھی اور وہ حدیبیہ پیپرز کیس تھا جو میں نے لڑا اور کیس جیتا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…