اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی بنک نے پاکستانی معیشت میں بہتری لانے پر موجودہ حکومت کی تعریف کی ہے‘ تمام چیلنجز کے باوجود اس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کی‘ عالمی جرائد پاکستان کا شمار
دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کررہے ہیں‘ اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس عمران خان مایوسی پھیلا رہے ہیں‘ گزشتہ چار سال میں بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کی گئی۔ جمعہ کو احسن اقبال نے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس عمران خان مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ عالمی جرائد پاکستان کا شمار دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کررہے ہیں۔ عالمی بنک نے پاکستانی معیشت میں بہتری لانے پر موجودہ حکومت کی تعریف کی ہے عالمی بنک نے سیاسی عدم استحکام کو معیشت کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ گزشتہ چار سال میں بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششیں کی گئیں
تمام چیلنجز کے باوجود دس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کی ۔ قرضوں کو معاشی بہتری کے لئے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ عمران خان کو معیشت کے بارے میں کچھ نہیں معلوم توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔