اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ تماشہ نہ بنائیں‘‘ سزا دینی ہے تو دے دیں، مریم نواز فرد جرم عائد ہونے کے بعدکس پر برس پڑیں!!

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کا تماشہ نہ بنائیں اگر کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنا دیں۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشہ نہ بنایا

جائے ٗاگر کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنادیں ٗ ہم آئین، قانون اور عدالتوں کے احترام میں یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بڑے بڑے ڈبوں والے ثبوت کہاں چلے گئے ٗیہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں فیصلہ پہلے ہوگیا اور مقدمہ بعد میں چل رہا ہے، ہم کھلے دل، صبر اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن جن لوگوں نے احتساب کو انتقام بنایا تو ایک دن احتساب کا بھی احتساب ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں پالیسی اب بھی نوازشریف کی چل رہی ہے ٗپارٹی متحد ہے اور پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خاندان میں کوئی اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہوسکتا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی میدان میں شکت نہیں دے سکتے تو وہ کبھی امپائر کی انگلی کے پیچھے چھپتے ہیں اور کبھی خاندانی اختلاف کے لیکن وہ ناکام ہی رہیں گے۔قبل ازیں غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ سیسیلین مافیا‘ عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آجائیں گے ٗوالدہ کی کیمو تھراپی ہورہی ہے اور صحت میں بہتری آرہی ہے تاہم ان کی مکمل ریکوری میں 6 ماہ لگ جائیں گے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، قانون اور عدالتوں کے احترام میں بیمار والدہ کو لندن چھوڑ کر واپس آئی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…