لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اور خود مختار اداروں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی ۔ محکمہ خزانہ نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تمام محکموں کے سیکرٹریز، خود مختار اداروں کے سربراہوں،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزاور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔