اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کرتےہوئے بتایا کہ نواز شریف کو بچانے کیلئے ایک ملک نے براہ راست ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے کہا کہ آپ نواز شریف کو بچانے کیلئے کردار ادا کریں،جس پر اس ملک کو سیدھا سا جواب دیا گیا کہ یہ عدلیہ اور نواز شریف کا معاملہ ہے ہمارا اس سے
کوئی تعلق نہیں، اس موقع پر عسکری قیادت نے اس ملک سے کہا کہ آپ کا تعلق پاکستان کیساتھ بطور ملک ہے یا کسی شخصیت کے ساتھ؟آپ کے تعلقات ایک ملک کے دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات کے طور پر ہونا چاہئیں بجائے اس کے کہ آپ ایک شخصیت پر دائرہ لگا کر کہیں کہ نہیں ہمارے تعلقات کا محور یہ شخص ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۱