ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد سے ان کے اثاثوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک انہیں 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔امریکی جریدے فوربس نے 400 امیر ترین امریکی شخصیات کی 36 ویں سالانہ فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صدر اور ریئل

اسٹیٹ ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں ایک سال کے اندر 60 کروڑ ڈالر کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 400 افراد پر مشتمل فہرست میں ڈونلڈ ٹرمپ 92 درجے تنزلی کے بعد 248 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 3.1 ارب ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ اس فہرست میں 156 ویں نمبر پر تھے۔ فوربس کے مطابق نیویارک میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں ا?نے والی مندی اور انتخابی مہم کے دوارن ا?نے والے اخراجات کی وجہ سے ٹرمپ کے اثاثوں میں کمی واقع ہوئی۔فہرست میں جگہ بنانے والی دیگر شخصیات میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی شامل ہیں جو مسلسل 24 ویں بار پہلے نمبر پر ا?ئے ہیں۔ بل گیٹس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 89 ارب ڈالر بتایا گیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثے 81.5 ارب ڈالر ہیں۔ تیسرے نمبر پر وارین بوفے (78 ارب ڈالر) اور چوتھے نمبر پر فیس بک کے بانی مارک

زکربرگ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71 ارب ڈالر ہے۔فوربس کے مطابق اس سال فہرست میں شامل 400 افراد کے مجموعی اثاثوں کی مالیت ریکارڈ 27 کھرب ڈالر بنتی ہے جو 2016 میں 24 کھرب ڈالر تھی۔ اس سال فہرست میں 22 نئی شخصیات بھی شامل ہوئی ہیں جب کہ مجموعی طور پر فہرست میں

صرف 50 خواتین موجود ہیں۔ فہرست میں جگہ بنانے کے لیے کم سے کم اثاثے 2 ارب ڈالر ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…