منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان میں بڑا حملہ،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردیز(این این آئی)افغان صوبے پکتیا میں طالبان نے ایک پولیس تربیتی سینٹر پر حملہ کر دیاطالبان کے اس حملے میں40 پولیس اہلکار مارے گئے ۔ادھرطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پکتیا کے دارالحکومت میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت گردیز میں واقع ایک تربیتی سنٹر کے قریب ہی ایک خود کش حملہ کیا گیا، جس کے بعد متعدد طالبان نے فائرنگ شروع کردی۔

پکتیا کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طالبان کے اس حملے میں 40 پولیس اہلکار مارے گئے ۔ صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ہدایت اللہ حمدانی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، طلباء اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ گردیز میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں پاکتیا صوبے کے پولیس چیف طوریالانی عبدیانی بھی ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔افغان وزیر داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پہلے ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری کار کو ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکے سے اڑایا جس کے بعد متعدد مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کا آغاز کردیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکتیا کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز اور خود کش جیکٹس پہنے ہوئے مسلح حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔علاوہ ازیں مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں قائم دو مختلف کمپاؤنڈز کے قریب دو کار بم دھماکے ہوئے، جن میں سے ایک افغان نیشنل آرمی اور دوسرا سرحدی پولیس کے زیر انتظام تھا۔پکتیا کے صوبائی کونسل کے رکن اللہ میر بہرام کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کا ایک گروپ کمپاؤنڈ میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پکتیا کے دارالحکومت میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…