پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پہلی خواجہ سراء جج تعینات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پور(این این آئی)مغربی بنگال کے ضلع اسلام پورکی عدالت میں پہلی خواجہ سرا کوجج مقررکردیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولکتہ کی29 سالاخواجہ سرا ء جوئتا مالا مونڈال نے اسکول میں امتیازی سلوک کے باعث 2009ء میں اپنا گھرچھوڑکرشمالی بنگال کے ضلع اسلام پورمیں رہائش

اختیارکرلی تھی اور یہاں سے خواجہ سرائوں کے حقوق کیلئے تنظیم قائم کی جس میں 2ہزار سے زیادہ خواجہ سراشامل ہوئے۔بھارتی سپریم کورٹ نے2014ء میں خواجہ سرائوں کو تیسری جنس کے طورپرشناخت دیتے ہوئے حکومت کو احکامات جاری کئے تھے کہ خواجہ سرائوں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔عدالتی احکامات کے تحت خواجہ سراء جوئتا مالامونڈال کو بنگال کے ضلع اسلام پور کی لوک عدالت کی پہلی خواجہ سر اء جج مقررکردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خواجہ سراء جج جوئتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سرئواں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتاتھا یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا، لوگوں کے تضحیک آمیزرویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔جوئتامالامونڈال کاکہنا تھا کہ معاشرے سے ملنے والی عزت پربہت خوش ہوں، اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک

مالک مکان اورکرایہ داروں سمیت بینک لون کے چارمقدمات کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اورامید کرتی ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے جاری رکھوں گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…