فوجی ربوٹ تیار کرنے کی تیار ی

18  اپریل‬‮  2015

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک) آپ نے فلموں اور کہانیوں مےں تو روبورٹ آرمی دیکھی ہوگی لیکن امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حقیقتاً روبوٹ فوج تیار کرنے کے لےے عملی قدم اٹھا لیا ہے۔کمپنی کی طرف سے ایک نئے پیٹنٹ کے لےے درخواست دی گئی ہے جس کے تحت کثیر تعداد مےں روبوٹ آلات کو ایک دوسرے سے جوڑا جاسکے گا اور انہیں کہیں سے بھی انٹر نیٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل ایک ایسا نظام تیا رکرنے جارہا ہے کہ جس مےں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے روبوٹس کی ٹیموں کو احکامات دیئے جاسکیں گے اور ان سے ہر طرح کے کام لیئے جاسکےں گے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عام استعمال کے روبوٹ بھی بنائے جاسکےں گے جنہیں عام لوگ گھریلو اور دفتری کاموں کے لیئے استعمال کرسکیں گے اور انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔فوجی مقاصد کے لیے بنائے جانے والے روبوٹ اسلحے کا استعمال کرسکیں گے اور فوجی ساز و سامان کی نقل و حمل کے لےے بھی استعمال ہوں گے۔
گوگل کے اس منصوبے سے ہر کوئی خوش نہیں ہے اور متعدد بڑے سائنسدان اس خدشے کا اظہار کرچکے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ ایک دن انسانوں کے خلاف بغاوت کردیں گے۔مشہور ریاضی دان سٹیفن ہاکنگ بھی خبردار کرچکے ہیں کہ ذہانت کے حامل روبوٹ انسانی تہذیب کے خاتمے کا سبب بنےں گے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…