جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ٹرمپ کے اقدامات پوری دنیا کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں‘ہیلری کلنٹن

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات خطرناک ہیں جو پوری دنیا کے لئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔2016میں امریکی کیصدارتی الیکشن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں شکست سے دورچارہونے والی ہیلری کلنٹن کااپنے ایک انٹرویو میں

کہنا تھا کہ روسی صدرنے 2016کے امریکی انتخابات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے روسی انتظامیہ کو ان کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی دلانے کی ہدایت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے امریکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور وہ امریکا کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں۔ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ یقینی طورپر روسی صدرنے کچھ کامیابیاں ضرورحاصل کی ہوں گی لیکن امریکی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی سخت نگرانی نے ان کو ان کے مقاصد میں مکمل طورپرکامیاب ہونے نہیں دیا۔سابق وزیرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو امریکا کے لئے دنیا میں عدم اعتمادی کا باعث قراردیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غلط اور مضحکہ خیز اقدامات دنیا بھر میں امریکی عوام کے لئے باعث ندامت ہیں۔صدر ڈونلڈٹرمپ کے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی کو خطرناک قراردیتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر عالمی سطح پرامریکا کو بدعہد اور بد

اعتماد بنا کر پیش کررہے ہیں جس سے امریکا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ وعدوں کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اوراس جیسے دوسرے مسائل سفارتی طورپر حل کئے جانے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…