ِکرکوک (این این آئی) سیکیورٹی فورسز نے کردستان فوج کے زیرانتظام تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج کی کارروائی کے دوران کرد فورسز الپیشمرگہ کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ تاہم ذرائع
کا کہنا ہے کہ کرکوک کی سرحد پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ کرد فوج الپیشمرگہ نے فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو لڑائی پر اکسایا۔عراقی اور کرد حکام نے اتوار کی شب بتایا تھا کہ عراقی فوج کرکوک میں تیل کی تنصیبات اور شہر کے ہوائی اڈے کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔قبل ازیں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مسلح افوج اور سیکیورٹی فورسز کو کرکوک شہر میں مقامی آبادی اور پیشمرگہ فورسز کے تعاون سے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کی تھی۔عراقی فوج کے نویں آرمرڈ ڈویژن کے ترجمان کیٹپن صلاح الکنانی نے ’رائیٹرز‘ کو بتایا کہ فوج کے کرکوک کی طرف پیش قدمی کا مقصد شہر کے مغرب میں واقع فضائی اڈہ نمبر ایک کا کنٹرول سنبھالنا ہے۔عراقی فوجی عہدیدار نے کہا کہ ضروری پڑی تو کرکوک پر دھاوا بول دیں گے۔ادھر عراقی کردستان کی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج اور شیعہ ملیشیا
الحشد الشعبی جنوبی کرکوک کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔ عراقی فوج کی پیش قدمی کا مقصد کی فوجی اڈے اور تیل کی تنصیبات پر قبضہ کرنا ہے۔