پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک امریکہ تعلقات میں بڑا بریک تھرو، یہ احسان ہم کبھی نہیں بھولیں گے،امریکہ نے اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے کہاہے کہ شمالی امریکی جوڑے کی افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی قید سے رہائی کے معاملے میں پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اس ’اہم مدد‘ کو امریکا کبھی نہیں بھولے گا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے مقامی میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ امریکا، حکومت پاکستان کا بے حد مشکور ہے ٗکیونکہ ان کی مدد کے بغیر شمالی امریکی جوڑے کی بازیابی ممکن نہیں ہوتی۔

پاکستان کی اس کوشش پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ مدد انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسے امریکا یقینی طور پر کبھی نہیں بھولے گا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود حقانی نیٹ ورک نے امریکی شہری کیٹلن کولمین اور ان کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئلے کو 2012 میں افغان دار الحکومت کابل کے قریب پہاڑی علاقوں سے اغوا کیا گیا تھا۔امریکی اسٹیٹ ڈبپارٹمنٹ کی ترجمان کا نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ہیتھر نوریٹ نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں چند نکات پر چیلنجز کا سامنا رہ چکا ہے تاہم یہ تعلقات راتوں رات بدل نہیں سکتے لیکن پھر بھی پاکستان کی جانب سے یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے۔شمالی امریکی جوڑے کی بازیابی میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے دی جانے والی معلومات کے بعد پاک فوج مغوی خاندان کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی جبکہ ان لوگوں کی واپسی پر ہم سب بے حد خوش ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…