دنیا بھر کے معاشروں میں کچھ عجیب وغریب اور دلچسپ روایات بکھری پڑی ہیں جو کبھی کبھی حقیقت بھی بن جاتی ہیں اور کبھی صرف ایک خیال ہی ثابت ہوتی ہیں تاہم لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اب بھی ان روایات پر یقین رکھتی ہے ان ہی میں ہتھیلیوں سے متعلق چند دلچسپ روایات دنیا بھر کے معاشروں میں رائج ہیں اور ہر کوئی اسے اپنے ہی انداز میں معنی دیتا ہے۔
پاکستان سمیت برصغیر کے اکثرمعاشروں میں ہتھیلی میں ہونے والی کھجلی کوبڑی اہمیت دی جاتی ہے اورلوگوں کا ماننا ہے کہ اگر سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ جلد دولت مند بننے والے ہیں یا پھر دولت آپ کے پاس آنے والی ہے اسی طرح بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی کو بدقسمتی یا دولت کے ہاتھ سے نکل جانے کی علامت سمجھا جاتا ہے تاہم کچھ معاشروں میں بائیں ہاتھ میں کھجلی کا مطلب ہے کہ یہ آپ کے ہاتھ سے جانے والی دولت کو روک لے گی۔
کچھ معاشروں میں لوگ اس بات پریقین رکھتے ہیں کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی اس بات کی علامت ہے کہ جو آپ نے محنت کی تھی اس کا انعام ملنے والا ہے اسے ریاضی کی زبان میں کہتے ہیں کہ دایاں برابر ہے کیش کے اور بایاں برابر ہے رقم کا کھونے کے۔
دائیں ہاتھ کی ہتھیلی جیب میں ڈالیں: کچھ معاشروں میں لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر آپ زیادہ دولت کے خواہش مند ہیں تواپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو جیب میں ڈال کر مسلیں اور اس عمل کے نتیجے میں جیسے ہی کھجلی شروع ہوگی تو سمجھ لیں کہ پیسہ آپ کے پاس آنےوالا ہے۔
بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کی کھجلی کو کیسے روکیں: بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں مسلسل کھجلی سے اکثرلوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور فکر میں لگ جاتے ہیں کہ اسے کیسے روکا جائے تو اس کے لیے آپ کو اپنے ہاتھ کو کسی لکڑی کے ساتھ رگڑنا ہوگا جس سے کھجلی غائب ہوجائے گی جب کہ اس کے لیے آپ گھر میں موجود ٹیبل کا کونا بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن کونے سے رگڑتے ہوئے خیال رکھیں کہ کوئی پھانک انگلی میں نہ چلی جائے۔
ہتھیلی میں کھجلی کی وجہ توانائی کا بہاو¿:ایک قدیم رویت ہے کہ ہتھیلی میں کھجلی ہاتھ کی اندرونی توانائی کے بہاو¿ کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے جب کہ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی اثرقبول کرنے والی اور غیرمتحرک اوردائیں ہاتھ کی ہتھیلی سرگرم اثر رکھتی ہے، اس لیے جب بائیں ہاتھ کی ہتھیلی میں کھجلی ہوتی ہے تو اس کے معنی ہیں کہ کچھ کام آپ کی زندگی میں آنے والا ہے جس میں آپ کی رقم خرچ ہوگی یعنی پیسہ آپ کے ہاتھ سے جائے گا جب کہ دائیں ہاتھ میں کھجلی کا مطلب ہے کہ آپ نے جو خدمات انجام دیں تھی اس عوض آپ کوپیسہ ملنے والے ہیں۔
بھارتی روایات: اس حوالے سے بھارت میں پانی جانے والی روایات کچھ مختلف ہیں جہاں دائیں ہتھیلی میں کھجلی کا مطلب ہے کہ دولت مردوں کے پاس آئے گی اور بائیں ہاتھ میں کھجلی کے معنی ہیں کہ دولت عورت کے پاس آئے گی۔جولوگ ان روایات کو نہیں مانتے ان کی سوچ سب سے مختلف ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں کھجلی ہورہی ہے تو آپ کی جلد خشکی یا پھر الرجی کا شکار ہے جس کے لیے آپ کا ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔
ہتھیلی کی کھجلی سے جڑ ا ایک دلچسپ راز
12
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں