اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ہنگامی اجلاس، مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے آئندہ احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق وکلا کی ساتھ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد میں میاں منیر کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں کیپٹن(ر) صفدر کے بیان سے پیداہونیوالی صورتحال سمیت مختلف امورپر غور کیاگیا اجلاس میں اسحاق ڈار، طلال چوہدری، مائزہ حمید، عابد شیر علی، دانیال عزیز سمیت طاہرہ اورنگزیب، مصدق

ملک، پرویز رشید، آصف کرمانی نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کے شرکا نے پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور آئندہ عدالت میں پیشی سے متعلق نئی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے آئندہ احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق وکلا کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے،اس موقع پر مریم نواز نے وکلا کے ساتھ پولیس کی ہاتھا پائی کو افسوسناک عمل قرار دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…