جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سپیڈ بس سروس کے افتتاح کے موقع پر عمران خان کے خلاف نعرے ، شہباز شریف کی عمران خان اور ان کے حواریوں پر کڑی تنقید

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں سپیڈو بس سروس کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں عمران نیازی اور ان کے نیاز مندوں پر ایک بار پھر کڑی تنقید کی اور خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وبا کے دوران عوام کی خدمت سے بھاگنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعلی شہباز شریف جب بسوں کے افتتاح کے بعد پنڈال پہنچے تو شرکاء نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے ۔

شرکاء شہباز شریف کو دیکھ کر آئی لو یو میا ں صاحب کہتے رہے ۔ جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ محبت آپ ہمارے قائد محمد نواز شریف کے لئے کرتے ہیں اور یہ مکالمہ ان سے کرتے ہیں ۔ وزیر اعلی نے جب عمران نیازی اور ان کے نیاز مندوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ڈینگی کے دوران خان صاحب پہاڑوں پر چڑ ھ گئے اور سواچار برس کے دوران میٹرو بس کی ایک اینٹ بھی نہیں لگا سکے تو پنڈال میں عمران نیازی کے خلاف شیم شیم اور رو عمران رو کے نعرے لگتے رہے ۔وزیر اعلی نے جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلی کی تقریر کے دوران حاضرین ’’خادم اعلی خادم اعلی ہر کوئی تیرا چاہنے والا ‘‘کے نعرے لگاتے رہے۔ وزیر اعلی نے بعد ازاں ملتان کڈنی ہسپتال کا دورہ کرنا تھا تا ہم انہوں نے اچانک یہ دورہ منسوخ کیا اور غیر اعلانیہ طور پر بغیر پروٹوکول گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ پہنچ گئے۔ وزیر اعلی نے ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور بعد میں ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ آپ نے اس علاقے میں یہ شاندار ہسپتال بنا کر ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔ ہمیں یہاں بہترین علاج معالجہ مہیا کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر اورعملہ بہت مخلص ہیں اور اچھا علاج کرتے ہیں جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…