پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کے جھوٹ آسمان چھونے لگے، عوام سے ایسے غلط بیانی کی کہ ویڈیو سامنے آنے پر شرم سے پانی پانی ہو گئیں

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے جھوٹ آسمان چھونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر مبشر لقمان نے مریم نواز کی دو ایسی ویڈیوز عوام کو دکھائیں جس میں سے ایک ویڈیو میں جیو نیوز سے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹرل لندن میں میری پراپرٹی تو دور کی بات پاکستان میں بھی میری کوئی پراپرٹی نہیں ہے ،

میں اپنے والد کے پاس رہتی ہوں اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میری ، میری والدہ اور بھائیوں کی پراپرٹی یہ کہاں سے نکال کر لے آئے ہیں یہ اگر اس بات کو ثابت کر دیں تو میں مان جاﺅں گی۔ اس ویڈیو کے تقریباً چھ سال بعد ایکسپریس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے تقریباً 90، 95 کروڑ کے اثاثے ہیں جو کہ ڈکلیئرڈ ہیں اور ہر سال وہ باقاعدگی سے اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کرتی ہیں جس کا ایک ایک ثبوت انہوں نے عدالت میں دیا ہے۔ اینکر مبشر لقمان نے بتایا کہ مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر نے یہ کہا کہ انہیں ان کے سسر ماہانہ 1400 ریال تنخواہ دیتے ہیں۔ اب یہ نہیں معلوم کہ کیپٹن (ر) صفدر ایسی کون سی نوکری کرتے ہیں جس کے عوض انہیں ماہانہ 1400 ریال ملتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…